Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18 گھنٹے بیٹری لائف کے ساتھ جیبرا ایلائٹ 25 ای ہیڈفون لانچ۔

جیبرا کمپنی کی جانب سے بلیوتوتھ ہیڈفون ایٹلائٹ 25 ای لانچ کر دیا گیا ہے۔ہیڈ فون کی سب سے بڑی خاصیت اسکی 18 گھنٹے کی بیٹری لائف ہے جو کہ کمپنی کے دعوے کے مطابق سب سے زیادہ ہے۔ ایلائٹ 25 ای وائرلیس ہیڈفون ہے اور اس میں بلیوتوتھ کنیکٹیوٹی دی گئی ہے۔وائس کنٹرول بٹن کو بھی ہیڈ فون میں شامل کیا گیا ہے جو کہ گوگل اسسٹنٹ اور سری سپورٹ بھی رکھتا ہے۔اس کے علاوہ ہیڈ فون موبائل پر موصول ہونے والے پیغامات کو پڑھ سکتا ہے۔یہ ہیڈفون واٹر اور ونڈ ریزسٹنٹ بھی ہے۔ہیڈ فونز کی قیمت 3999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے منگل سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: