Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی حلقہ بندیاں، سینیٹ سے بل منظور ہونے کی راہ ہموار

  اسلام آباد...حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان حلقہ بندیوں کے بل کی سینیٹ سے منظور پر بیک ڈور ڈپلومیسی کامیاب ہوگئی ۔پیپلز پارٹی نے بل کی منظوری کے لئے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ اجلاس پیر کو چیئر مین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت ہوگا ۔حلقہ بندیوں کا بل منظور کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ بل این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو وسائل کی تقسیم اور مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ بل کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا اطلاق صرف اگلے ایک الیکشن پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق مردم شماری کی حتمی رپورٹ اپریل میں آنے کا امکان ہے۔ حتمی رپورٹ آنے پر حلقہ بندیوں کے بل کادوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر: