Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برٹش ایئرویز نشستیں چھوٹی کریگی

لندن   ..... برٹش ایئرویز اکانومی کلاس میں مزید جگہ نکالنے کیلئے نشستیں چھوٹی کریگی۔ اگرچہ مسافر موٹے ہورہے ہیں اور ان کی اوسط کمر میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ایئرلائن نشستیں سکیڑنے میں کنجوسی نہیں کررہی ۔یوں وہ مزید مسافروں کیلئے نشستیں فراہم کرسکے گی۔طیارے میں مسافروں کے اضافے کے باوجود ٹوائلٹ کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ اسکا کہناہے کہ وہ اپنے مقابلے کی دیگر ایئرلائنز کے ساتھ آنا چاہتی ہے جن کی نشستیں نسبتاً چھوٹی ہیں۔ اس طرح فی نشست لاگت میں بھی کمی آئیگی۔ ٹکٹ کی قیمت کم ہوسکے گی اور طلب پوری کی جاسکے گی۔برٹش ایئرویز کے ترجمان نے کہا کہ ہم پہلے کے مقابلے میں زیادہ مسافروں کو انکی منزلوں تک پہنچا رہے ہیں۔ طلب پوری کرنے کیلئے ہم اپنے 777طیاروں کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔ نشستوں میں اضافے کے نتیجے میں ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی لاسکیں گے۔ اسکے علاوہ انٹرٹینمنٹ کا نیا نظام نصب کررہے ہیں جبکہ بڑی ٹی وی اسکرین لگائیں گے۔

شیئر: