قاہرہ .... اسکرین ڈیلی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں جلد ہی سینما گھر بحال ہوجائیں گے۔ ویب سائٹ نے دبئی میں بین الاقوامی فلمی میلے میں شریک شخصیات کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب میں اپریل تک تجارتی سینما گھر بحال ہوجائیں گے۔ کئی کمپنیاں مملکت میں فلموں کے ڈ سٹری بیوٹر کے طور پر کام کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ سینما گھر ریاض اور جدہ شہروں میں کھولے جائیں گے۔ نئے ڈیزائن کے ہونگے۔ سالانہ ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کما سکتے ہیں۔