Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی خاتون نے ڈینٹسٹ شوہر کی رہائی کیلئے ہنگامہ کردیا

دمام.... حیدرآباد دکن کے 39 سالہ ڈینٹسٹ انیل میلم بالا یاہس کی بیوی پاوترا میلم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے خاوند کو اکتوبر میں ملازمت کا معاہدہ مکمل ہوجانے کے باوجود اسپتال کی انتظامیہ نے سفر سے روک رکھا ہے ۔ اسے حراست میں لئے ہوئے ہے ، اس پر الزام ہے کہ وزارت صحت میں اس کیخلاف کوئی فائل کھلی ہوئی ہے۔ اس کا شوہر ہندوستان واپس آنے کی خواہش اور کوشش کے باوجود وطن واپس نہیں آسکتا۔ اسپانسر واپسی میں رکاوٹیں پیدا کررہا ہے۔ خاتون نے مقامی حکومت میں انفارمیشن امور کے وزیر سے اپیل کی ہے کہ اس کے شوہر کو وطن واپس لانے میں مدد دی جائے۔ خاتون دو بیٹوں کی ماں ہے۔ انڈین ڈینٹسٹ 2002 ءمیں سعودی عرب پہنچا تھا۔ 2014 ءمیں معاہدے ملازمت میں توسیع ہوئی اور 2016 ءمیں معاہدہ مکمل ہوگیا۔ تب سے وہ واپسی کیلئے کوشاں ہے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر نے ایسا کوئی کام نہیںکیا جس پر اسے سفر سے روکا جاسکے۔

شیئر: