وائس چانسلر طیبہ یونیورسٹی سے سفیر ہند کی ملاقات
مدینہ منورہ..... مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالعزیز السرانی سے پیر کو مملکت میں متعین ہندوستانی سفیر احمد جاوید اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے پرجوش خیرمقدم کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں کی روشنی میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی جبکہ سفیر ہند نے اس موقع پر ہندوستان اور اس کے تعلیمی نظام و ترقی کا تعارف کرایا اور مملکت میں تعلیم خصوصاً طیبہ یونیورسٹی کی کارکردگی پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔