1921 ،بالی وڈ کی ڈراﺅنی فلم
بالی وڈ کی نئی فلم1921 کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ خوف اور دہشت سے بھرپور اس فلم کے پہلے ٹریلر میں کئی خوفناک مناظر پیش کئے گئے ہیں۔ فلم راز کے ہدایتکار کی نئی فلم 1921 کی کہانی میں پراسرار قوتوں کودکھایاگیا ہے جو انسانی جانوں کی دشمن بن جاتی ہیں۔ فلم میں اداکارہ زرین خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ان کے ساتھ اداکار کرن کندرا بھی ہیں۔ دونوں اداکار فلم کے ٹریلر میں پراسرار غیر معمولی قوتوں سے مقابلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ٹریلر سمیت فلم کے اینیمیٹڈ سین بھی منظرعام پر آئے ہیں۔یہ فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔