Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق مالک کو دیکھ کر شیرنی کی خوشی کی ا نتہا نہ رہی

 میکسیکو سٹی .....   اپنے سابق مالک کو دیکھ کر ایک شیرنی خوشی سے پھولے نہیں سمائی اور جیسے ہی اس نے اسے آتے ہوئے دیکھا وہ لپٹ گئی اور پیار کرنے لگی۔ اسی دوران سابق مالک اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اورنیچے جاگرا تاہم شیرنی نے اسے پیار کرنا نہیں چھوڑا۔ شیرنی ایک پنجرے میں بند تھی کہ اچانک اس نے دیکھا کہ اسکا سابق مالک جس نے اسے پال پوس کر بڑا کیا ہے سامنے سے آرہا ہے۔ اس سارے واقعہ کی وڈیو فیس بک پر ڈال دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیروں کی ایک پناہ گاہ بنائی گئی ہے جہاں  یہ شخص ان کی رکھوالی کیا کرتا تھا۔ تقریباً تمام شیر ہی اس سے پیار کرتے تھے۔ اس سینٹر میں تقریباً 300شیر، جیگوار ، ببر شیر، چیتے اور پوما موجود ہیں۔
 

شیئر: