دمشق ...روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی کے اعلان کے بعد روسی فوجیوں کے جزوی انخلاء کا اعلان کردیا۔شام کے دورہ پر موجود روسی صدر پوٹین نے صوبہ لازقیہ میں واقع روس کے الحمیم ایئربیس میں شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی، اس موقع پر روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو بھی موجود تھے۔پوٹین نے کہا کہ ’’دو برسوں میں روسی فوجیوں نے شامی افواج کے ساتھ مل کر خطرناک ترین بین الاقوامی دہشت گردوں کے گروپ کو شکست دی، اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ شام میں موجود روسی فوجی دستے کے ایک بڑے حصے کو وطن واپس لوٹ جانا چاہیئے‘‘۔