Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رجنی کانت نے 67 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رجنی کانت نے 67 بہاریں دیکھ لیں ۔رجنی کانت بنگلور کی ریاست مہارشٹرا میں پیدا ہوئے ۔ رجنی کا اصل نام ' شیواجی راو گیکوڑ' ہے وہ انڈسٹری میں رجنی کانت کے نام سے جانے جاتے ہیں۔بس کنڈکٹر سے ہندوستان کے مشہور اداکار بننے والے رجنی کانت نے فن اداکاری کا آغاز 1975 میں ریلیزہونےوالی تامل فلم سے کیا ۔ انہوں نے کئی فلموں میں منفی کردارادا کئے جنہیں کافی پسند کیاگیا۔ رجنی کانت نے مشہور فلموں میں اداکاری کی۔انہوں نے 1983 میں ریلیز ہونےوالی بالی وڈ فلم'اندھا قانون' میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کےساتھ پہلی بار کام کیا جسے بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ۔رجنی کانت اب تک متعدد ہندوستانی فلموں سمیت تیلگو اور دیگرمقامی زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ وہ ہندوستان کے مشہور سپراسٹار مانے جاتے ہیں اور سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنےوالے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
 

شیئر: