ہالی وڈ سپر اسٹار انجلینا جولی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے اداکاری شروع کی تھی ۔ایک انٹرویو میں 42 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ اپنے کریئر میں کامیابی کا مزہ چکھنے کے باوجود کیمرے کے سامنے آرام محسوس نہیں ہوا۔ اداکارہ بننے کیلئے جو کچھ ہوناچاہئے، اس میں سے بہت کچھ میری فطرت میں نہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اداکارہ بن سکتی تھی، میں بہت خوش قسمت ہوں لیکن مجھے ادراک ہے کہ میری اداکاری میری والدہ کیلئے کتنی اہمیت رکھتی تھی۔اداکاری میرے لئے ایک ملازمت تھی۔ ہالی وڈ میں ایسا وقت بھی آیا جب مجھے شہرت کے دباﺅ سے مقابلہ کرنا پڑا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو وہ زندگی میں سامنے آنے والی آزمائشوں کیلئے ناتجربہ کار تھیں۔ انجلینا نے 90کی دہائی کے اواخر کویاد کیا،جب انہوں نے فلموں کو چھوڑ کر نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔