Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلمی مارکیٹ بے نظیر ثابت ہوگی

ریاض ....اے ایم سی تفریحی تھیٹرز کے ایگزیکٹیو چیئرمین ایڈم ارون نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فلمی مارکیٹ پوری دنیا میں بے نظیر ثابت ہوگی۔ 35برس کی پابندی کے بعد مملکت میں سینما گھروں پر عائد پابندی اٹھالی گئی۔ یہاں کے لوگ سینما گھروں میں فلمیں دیکھنے کیلئے بے تاب ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چند ماہ قبل ریاض کے دورے پر گئے ہوئے تھے ۔وہاں ہونے والی ملاقاتوں سے انہیں یہ تاثر ملا تھا کہ مملکت میں فلمی دنیا کا مستقبل تابناک ہے۔سالانہ ایک ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

شیئر: