Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض حملے میں ایران ملوث ہے؟

ریاض .... اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ریاض پر حوثی باغیو ں کے میزائل حملے کی بابت رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کردی۔ 18دسمبر کو اس پر بحث ہوگی۔ سیکریٹری جنرل نے واضح کیا ہے کہ وہ جمع شدہ معلومات کا تجزیہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے 17اور 21نومبر کے درمیان یمن سے سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائلوں کے ٹکڑوں کا معائنہ کیاتھا۔ انہیں لگتا ہے کہ مذکورہ میزائل ایرانی فیکٹری میں تیار کئے گئے تھے۔ وہ جملہ حقائق سلامتی کونسل کو پیش کرینگے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں