ٹمبکٹو میں حملہ کرنے والے دہشت گرد امن کے دشمن ہیں، او آئی سی
جدہ.... اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جمہوریہ مالی کے ٹمبکٹو علاقے کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کر دی۔ 6افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ جن لوگوں نے مالی اور ساحل کے علاقے میں دہشت گردانہ حملہ کیا ہے وہ امن کے دشمن ہیں۔ دہشت گرد الجزائر کے ساتھ مالی کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مایوسی کا شکار ہیں۔ انہو ںنے زور دے کر کہا کہ امن معاہدے کے تمام فریق احساس ذمہ داری اور اخلاص کے ساتھ امن معاہدے کے نفاذ میں حصہ لیں۔ انہوں نے جا ںبحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کو عدالت میں پیش کرے او رقانون کے مطابق سزا دلائے۔