Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : الشوقیہ بلدیہ نے 10غیر قانونی عمارتیں منہدم کرا دیں

 مکہ مکرمہ..... مکہ مکرمہ کی الشوقیہ بلدیہ نے مختلف محلوں میں غیر قانونی طور سے قائم کردہ متعدد عمارتیں منہدم کرا دیں۔ بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر ممدوح عراقی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ متعدد لوگوں نے بغیر رجسٹری اور غیر منظم طریقے سے عمارتیں قائم کر رکھی ہیں۔ ان کے انہدام کا سلسلہ جاری ہے۔ بلدیہ نے بدھ کو 10عمارتیں منہدم کرائیں۔ انہدام کی ہدایت باقاعدہ طور پر جاری ہوئی تھی۔ فیلڈ ٹیمیں مقدس شہر کے تمام محلوں اور سیکٹرز کے دورے کر کے تجاوزات کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ غیر قانونی عمارتیں قائم کرنے والو ںکو انتباہ دے کر ہی انہدام کی کارروائی کی جاتی ہے۔ 
 
 

شیئر: