Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا” سوئی دھاگہ “میں مصروف ہوجائیں گی

بالی وڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کے بعد فلم ” سوئی دھاگہ“ کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اداکارہ اپنی شادی کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔اداکار ورن دھاون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سلائی مشین چلاتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ میں انہوں نے فلم سے متعلق بھی لکھا کہ ’ہاتھ پیر کا میل گورو،سوئی دھاگے کا کھیل شروع۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما بھی یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کا حصہ ہیں اور وہ پہلی بار نو اداکار ورون کے ساتھ فلم کریں گی۔ انوشکا آج کل اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں اور اس کے فوراً بعد فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔ فلم کی شوٹنگ فروری میں شروع کی جائے گی جس کی ہدایت کاری شارت کتریہ سرانجام دے رہے ہیں۔یہ فلم اگلے سال 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: