ہندٹیم کانیا عالمی ریکارڈ
جمعرات 14 دسمبر 2017 3:00
چندی گڑھ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 ویں مرتبہ اننگز میں 300 سے زیادہ رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں 392 رنز بنا ئے تو یہ 100واں موقع تھا کہ ہند نے ون ڈے کرکٹ میں 300 یا اس سے زائد رنز بنائے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلین ٹیم ہے جس نے 96 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر رکھا ہے ۔ اس میچ میں سری لنکن بولر نووان پرادیپ نے بدترین بولنگ کی فہرست میں اپنا نام درج کرا لیا۔انہوں نے 10اوورز کراتے ہوئے 106 رنز دئیے اور ون ڈے میں سب سے مہنگے بولر بن گئے ۔اس سے قبل یہ ریکارڈ مرلی دھرن کے پاس تھا انہوں نے 2006 ءمیں آسٹریلیا کو 99 رنز کا تحفہ دیا تھا۔ بدترین بولنگ کا ریکارڈ آسٹریلیا کے لوئس کے پاس ہے جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقہ کو 113 رنز پلیٹ میں رکھ کر دیئے۔ واشنگٹن سندر اس میچ میں ڈیبو کرنے والے ساتویں کم عمر ہندوستانی بن گئے، انہوں نے 18 برس اور 69 دن کی عمر میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا۔ سچن ٹنڈولکر 16 برس اور 238 دن کی عمر میں ون ڈے ڈیبیو کیا ۔کم عمری میں ڈیبو کرنے والے منندر سنگھ دوسرے، ہربھجن سنگھ تیسرے، پارتھیو پٹیل چوتھے، لکشمی رتن پانچویں، چیتن شرما چھٹے کھلاڑی ہیں۔