پسندیدہ کھلاڑی شعیب نہیں ٹنڈولکر ہے،ثانیہ مرزا
حیدرآباد دکن:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ میرے پسندیدہ کرکٹر شعیب ملک نہیں بلکہ سابق کپتان اور مایہ ناز ہندوستانی بیٹسمین سچن ٹنڈولکرہیں۔ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اکثر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتی ہیں۔ گزشتہ روز ثانیہ مرزا سے ایک مداح نے ان سے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا تو ثانیہ مرزانے یہ جواب دیا۔ ٹینس اسٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں امید تھی کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کانام لیں گی لیکن ثانیہ نے سچن ٹنڈولکر کانام لے کر سب کو حیران کردیا۔واضح رہے کہ ہندوستان کے شہر حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے سپوت شعیب ملک کا شمار خوشگوار ازدواجی زندگی گزرانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔