Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی بنگال میں ’’فش ایپ‘‘کی لانچنگ

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال حکومت 3روزہ فش فیسٹول کے انعقاد کے موقع پر ’’فش ایپ‘‘لانچ کریگی۔ اسٹیٹ فش ڈیولپمنٹ سیکشن کے سینیئر افسر نے بتایا کہ فش ایپ کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے مختلف قسم کی مچھلیوں کا آرڈر کرسکیں گے۔ حکومت کا مقصد مچھلیوں کو ملک کے علاوہ بیرون ملک بھی دستیاب کرانا ہے ۔ اس ایپ سے مچھلیوں کے شوقین افراد کو سہولت ہوگی۔ ایس ایف ڈی نے 22اقسام کی مچھلیاں، مچھلی کااچار اور دیگر چیزیں فش ایپ کے ذریعے فروخت کرنے کی تیاری کی ہے۔

شیئر: