Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے انجوائے 7 ایس کی تفصیلات لیک

ہواوے کمپنی کے نئے اسمارٹ فون انجو ائے7 ایس کی تفصیلات اور تصاویر سامنےآ گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فون میں 5.65 انچ فل ویو ایچ ڈی ڈسپلے ، آکٹاکور کرن 659 پروسیسر، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا جس میں 13 میگا پکسل اور 2میگا پکسل کے کیمرے شامل ہونگے۔ بیک کیمرے سے 1080 پی ویڈیوز بھی بنائی جاسکیں گی۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2900 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔فون کو گولڈ، نیلے اور کالے رنگ میں پیش کیا جائے گا۔ فون کی لانچنگ سے متعلق حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔
 
 

شیئر: