Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے پی 11 میں تین بیک کیمرے دیے جائیں گے

اسمارٹ فون میں فرنٹ اور بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دینے کا رواج تیزی سے فروغ پارہا ہے اور تقریباً تمام بڑی اور چھوٹی کمپنیاں اپنے اسمارٹ فونز میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کو شامل کر رہی ہیں تاہم اب ہواوے کمپنی کے حوالے سے نئی لیکس سامنے آئی ہیں جس کے مطابق کمپنی کے نئے اسمارٹ فون پی 11میں تین بیک کیمرے دیے جائیں گے یعنی فون سے 40 میگا پکسل کی تصاویر لی جا سکیں گی۔فون کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کا شوٹر دیا جائے گا۔ ہواوے کمپنی کو ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کا پایونیر مانا جاتا ہے تاہم اب کمپنی اسمارٹ فونز کے کیمرہ سیٹ اپ کو ایک نئی سطح پر لے جانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ کمپنی کا 3 کیمروں والا اسمارٹ فون ممکنہ طور پر 2018 میں لانچ ہوگا۔

شیئر: