ریاض ۔۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے 276مرسڈیز کاروں کے مالکان سے کہا ہے کہ بریک سسٹم میں تکنیکی خرابی کی مرمت کیلئے ڈیلر سے رجوع کریں۔اس خرابی کے باعث حادثے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ وزارت نے مذکورہ گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ خرابی کی اصلاح کمپنی کرائیگی اس پر کوئی فیس نہیں لی جائیگی۔