ریاض۔۔۔۔ سعودی عرب نے مملکت اور خطے کے امن و استحکام میں خطرات پیدا کرنیوالے میزائل حوثی دہشتگردوں کو فراہم کرنے اور خطے کے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت پر ایران کی مذمت پر اقوام متحدہ اور امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ ایران حوثی دہشتگردوں کو میزائل فراہم کرنے میں ملوث ہے جبکہ اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نے حوثیوں اور حزب اللہ کو اسلحہ کی فراہمی اور خطے میں ایران کی معاندانہ سرگرمیوں کی مذمت کی۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد اور جارحانہ سرگرمیوں پر ایرانی نظام کے احتساب کیلئے فوری اقدامات کرے۔