Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی داعشی امریکہ کے زیر حراست

واشنگٹن۔۔۔۔آن لائن امریکی جریدے دی ہیل نے انکشاف کیا ہے کہ 13ہفتے سے ایک سعودی داعشی امریکہ کے زیر حراست ہے۔ اسے ’’جون دو‘‘کا نام دیا گیا ہے۔ امریکہ کے اتحادی شامی فوجیوں نے اسے داعش کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے ہوئے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کردیا تھا ۔ فی الوقت وہ عراق میں امریکی فوج کے قبضے میں ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں توجہ دلائی ہے کہ زیر حراست مذکورہ سعودی شہری کیخلاف امریکہ کے پاس ٹھوس ثبوت نہیں اسی لئے اس پر فرد جرم عائد کرنا ممکن نہ ہوگا۔امریکی کانگریس کے بعض رہنماؤں نے تجویز کیا کہ اسے گوانٹا نامو بھیج دیا جائے۔

شیئر: