ریاض ۔۔۔۔ یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ یمن میں ایران کی مداخلت کا دائرہ بیلسٹک میزائلوں تک محدود نہیں۔ایران جنگ کو طول دینے کیلئے حوثیوں کو انواع و اقسام کے ہتھیار مہیا کررہا ہے۔ المالکی نے واضح کیا کہ عرب اتحادی ایرانی اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے تفتیش کے طریقہ کار میں موجود خامیوں کے سدباب کیلئے اقوام متحدہ سے با چیت کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عرب اتحادی یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے عہد پر قائم ہیں۔ عالمی برادری خطے میں ملاؤں کے نظام کے تجاوزات بند کرائے۔