نئی دہلی۔۔۔۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد خواتین(محرم) کے بغیر حج کیلئے درخواستیں دے چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں (محرم) کے بغیر مسلم خواتین کو سفر حج کی اجازت دینے کے حکومت کے فیصلے کا ملک بھر میں خیر مقدم کیا گیا جوخواتین کو بااختیار بنانے کی راہ میں انتہائی قدم ہے۔ پرائیویٹ آپریٹرز کی تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ 15نومبر 2018کی درخواستیں داخل کرنے کا سلسلہ اسی ماہ کی22تاریخ کو ختم ہوگا۔ نئی حج پالیسی کے تحت45سال سے زیادہ عمر کی خواتین چاہیں تو محرم کے بغیر حج کرسکتی ہیں۔ انہیں 4یا 4سے زائد خواتین کے گروپ میں سفر کرنا ہوگا۔