ایوت محل۔۔۔۔کچھ دنوں کیلئے میکے جانے سے انکار کرنے پر شوہر نے بیوی کا گلا چیر کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ ایوت محل ضلع ماہور کے قریب پیش آیا۔ 38سالہ گنجان راہوڑ نے بیوی جے شری سے کہا کہ وہ کچھ دنوں کیلئے لکھما پور اپنے میکے چلی جائے لیکن و ہ میکے جانے کیلئے تیار نہیں تھی۔ اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ غصے کی حالت میں شوہر نے بلیڈ سے بیوی کا گلا چاک کردیا۔پڑوسیوں نے اسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔