Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10کیلئے 6 یا 7 کھلاڑی کافی ہیں

 
  لاہور:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنر اظہر علی نے کہا ہے کہ نئے کرکٹ فارمیٹ ٹی ٹین میں 11کھلاڑی ضرورت سے زیادہ نظر آتے ہیں اور انہوں نے اسے مزید دلچسپ بنانے کےلئے کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کی تجویز پیش کردی۔اوپنر کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے کوئی تنازع نہیں پیدا کرنا چاہتا لیکن میری رائے میں مختصرترین فارمیٹ میں 11 کھلاڑی کافی زیادہ ہیں اور اس کا اندازہ بیٹنگ اور بولنگ کے دوران بھی ہو رہا ہے۔ اظہر علی نے کہاکہ جس طرح ہاکی لیگز میں 9اے سائیڈ میچز کا تجربہ کامیاب رہا اسی طرح ٹی10میں بھی کھلاڑیوں کی کمی کا تجربہ کیا جا سکتا ہے ۔ اظہر علی کی اس رائے سے قبل پاکستانی لیجنڈ اور ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس نے بھی کہا تھا کہ صرف 10اوورز میں بیٹسمینوں اور بولر کے حصے میں کچھ نہیںآرہا اس لئے اتنے مختصر میچز کیلئے تو ایک ٹیم میں 6 یا 7 کھلاڑی بھی کافی ہونگے ۔
 
 
 
 

شیئر: