Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ڈاکہ ڈالنے والے گرفتار

ریاض۔۔۔۔ریاض کے ایک بازار میں لوٹ مار کرنیوالے 2نوجوانوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔ سوشل میڈیا کے صارفین نے’’تو اصل ویب سائٹ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ 2نوجوان ریاض کے ایک بازار میں ڈاکہ ڈالنے پہنچے ۔انہوں نے ہتھیار کے بل پر کیشیئرکو دھمکایا اور تجوری سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس واردات کی وڈیو موقع پر موجود بعض گاہکوں نے تیار کرلی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کردیا تھا۔ تجارتی مرکز کے سی سی ٹی وی کیمرو ںنے بھی واردات ریکارڈ کرلئے تھے۔
 

شیئر: