ریاض۔۔۔۔ریاض پولیس نے 3برس سے مغوی بچی بازیاب کرلی۔بچی کے اغوا میں ملوث 4خواتین اور 2مرد گرفتارکر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ’’غیرقانونی تارکین سے پاک وطن‘‘مہم کے تحت سیکیورٹی فورس نے ریاض کے ایک محلے میں غیر ملکیوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔ وہاں سے ایک ایسی بچی برآمد ہوئی جسے 3برس قبل اغوا کرلیا گیا تھا۔ اغوا میں ملوث 2مرد اور 4خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔