Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسائل کے حل کیلئے آپ نہ جائیں ، افسران آپ تک آئیں، مودی

شیلانگ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے میزورم اور میگھالیہ کے دورے پرکئی اہم منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ تریال پن بجلی منصوبہ قوم کو وقف کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو مسائل لے کر دہلی جانے کی ضرورت نہیں بلکہ دہلی سے افسر آپ کے پاس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تریال ہائیڈروپاور پروجیکٹ مرکزی حکومت کا پہلا ایسا پروجیکٹ ہے جو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کو سب سے پہلے وزیر اعظم واجپئی کی حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔ 1998ء کے بعد سے اس میں تاخیر ہوتی رہی تاہم یہ پروجیکٹ پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا جو ہمارے عزم و ارادے کا عکاس ہے۔ مالا پروجیکٹ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے ذریعے شمال مشرقی علاقوں میں سڑکوں کا نیٹ ورک تیار کرینگے۔

شیئر: