Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعلیٰ جھاڑکھنڈ مدھوکوڑا کو 3سال قید اور 25لاکھ جرمانہ

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی تفتیشی بیورو ( سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے راجھرا نارتھ کوئلہ بلاک الاٹمنٹ میں بدعنوانی کے مجرم قراردیئے گئے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ مدھوکوڑا اور سابق کوئلہ سیکریٹری ایچ پی گپتا کو 3،3سال قیدکی سزا سنائی ہے علاہ ازیں 25لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا پابند بنایا ہے۔ سی بی آئی کے خصوصی جج بھر پراشر نے کوڑا اور گپتا کو ریاست کے سابق سیکریٹری اے باسواور دیگر کو کوئلہ بلاک الاٹمنٹ معاملہ میں مجرمانہ سازش اور بدعنوانی کا مجرم قراردیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

شیئر: