ہواوے آنر 9 لائٹ 21 دسمبر کو متعارف ہو گا
ہواوے کمپنی کے نئے اسمارٹ فون آنر 9 لائٹ کی لانچنگ اور قیمت سے متعلق اعلان سامنے آگیا ہے۔ فون کو 21 دسمبر کو منعقدہ تقریب میں متعارف کروایا جائے گا۔ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2000 یان جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کی ساتھ فون کی قیمت 2400 یان ہوگی۔ فون سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق فون میں 5.65 انچ اسکرین،کرن 659 پروسیسر اور فرنٹ اور بیک پر 12 میگاپکسل اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔