ون ڈے سیریز : ہندنے 1-2سے لنکا ڈھا دی
وشاکھاپٹنم: شیکھر دھون کی شاندار سنچری ،سریش ائیر کی نصف سنچری کی مدد سے ہند نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 8وکٹوں سے شکست دے کرسیریز 1-2 سے جیت لی۔وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں 216رنز کے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندنے 32.1اوور میں اسکور پورا کر لیا۔ کپتان روہت شرما 7رنز بنا سکے لیکن دھون اور ائیر نے جارحانہ انداز انداز جاری رکھا۔ ایئر نے 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے65رنز بنائے۔شیکھر دھون نے 13چوکوں اور 2چھکوں کے ساتھ100 اور دنیش کارتک نے 26رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ ہند نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان کو بیٹنگ دی۔اسپنرز نے 44.5اوورزمیں215رنزپر ہی سری لنکا کو سمیٹ دیا۔اسپنرزنے جیسے ہی محاذ سنبھالا سری لنکا کی وکٹیں تیزی سے گرنا شروع ہو گئیں۔136اسکور پرچہل نے سمر وکرما کو ان کے انفرادی اسکور 42پر آوٹ کر کے اس پارٹنر شپ کو مزید خطرناک بننے سے روک دیا۔ 121رنز کی یہ پارٹنر شپ جب ٹوٹی تو سری لنکا کی اننگز نہ سنبھل سکی۔ تھرنگا کی عمدہ بیٹنگ 12چوکوں اور 3چھکوں کی مددسے 95رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین لمبی اننگز نہیں کھیل سکا۔ سماراوکرمانے 43رنز بنا کر کچھ دیر ان کا ساتھ دینے کی کوشش کی مگر چہل نے انہیں چلتا کر دیا۔تھرنگا کو کلدیپ یادو نے آوٹ کیا۔ کلدیپ اورچہل کی جوڑی نے وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرا کر پوری ٹیم کو 215رنز پر پویلین بھیج دیا۔ چہل اور کلدیپ نے 3 ، 3 ، ہاردک پانڈیا نے 2وکٹ لیں۔ بھونیشور اور بومرہ کو ایک ،ایک وکٹ ملی۔ہندنے شیکھر دھون اور سریش ائیر کی بیٹنگ سے میچ جیت لیا اور سیریز بھی 1-2سے ہند کے نام کردی۔ کلدیپ یادو کو عمدہ بیٹنگ کو وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیاجبکہ شیکھر دھون کو مین آف دی سیریز کا اعزاز ملا۔3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 20دسمبر سے ہوگا۔