Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی اخبارات کے 30فیصد کالم نگار جان بوجھ کر مملکت کو بدنام کرتے ہیں، وزیراطلاعات

    ریاض - - - - - -  سعودی وزیرثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد  نے واضح کیا ہے کہ عالمی اخبارات کے 30فیصد کالم نگار جان بوجھ کر سعودی عرب کو بدنام کرتے ہیں۔ وزارت نے اس کے سدباب کیلئے خصوصی میڈیا سنٹر قائم کیا ہے۔ اس کے ذریعے عالمی میڈیا سے ربط وضبط پیدا کیا جائے گا۔ مغربی عوام کے سامنے سعودی عرب کی حقیقی لائی جائیگی اور مملکت مخالف پروپیگنڈے سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی ذرائع ابلاغ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اسے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ منظوری کیلئے ایوان شاہی کو پیش کی جائیگی اور 2018ء سے نافذ کر دی جائیگی۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ سعودی عرب میں سینما گھروں کے قیام سے 80ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے۔ سینما گھر 2018ء کے آغاسے ہی کھلنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے اتوار کو سعودی خبررساں ایجنسی SPAکی مجلس انتظامیہ کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل نے فرانس اور جرمنی میں SPAکے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 1437-38ھ کیلئے ایجنسی کے اختتامی حساب کتاب کی بھی منظوری دیدی اور 1439-40ھ کے مالی سال کیلئے بجٹ بھی مقرر کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ SPAبین الاقوامی خبررساں اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتیں طے کرے گی۔ مذاکرات اور دستخط کے اختیارات ایجنسی کے سربراہ کو تفویض کر دیئے گئے ہیں۔
 

شیئر: