Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین کیلئے سعودی تعاون تنقید سے بالا

ریاض ۔۔۔۔مملکت میں متعین فلسطینی سفیر باسم الآغا نے واضح کیا کہ سعودی عرب پر نکتہ چینی اسکے عالمی اثرونفوذ کے بقدر کی جارہی ہے۔ مسئلہ فلسطین کیلئے سعودی عرب کی تائید وحمایت اول روز سے تاحال جاری ہے ۔ اس سلسلے میں سعودی موقف پر نکتہ چینی کی کوئی گنجائش نہیں۔وہ ’’مسئلہ فلسطین کی حمایت میں سعودی عرب کا تاریخی کردار ‘‘کے زیر عنوان اُس سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام امام محمد بن سعوداسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے صحافی فورم نے کیا تھا۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ جو لوگ سعودی عرب کی پگڑی اچھالنے کی کوشش کررہے ہیں وہ لاعلاج مریض ہیں۔اسی طرح جو لوگ سعودی فلسطینی تعلقات میں دراڑ پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں وہ اپنی مہم میں کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونگے۔

شیئر: