Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرتھ ٹیسٹ: انگلینڈ پر شکست کے بادل

پرتھ: انگلش ٹیم پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 132 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہے۔ اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے مزید 127 رنز درکار ہیں۔ ڈیوڈ میلان اور جونی بیئر اسٹو وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا نے 662 رنز 9 وکٹوں پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ اسٹیون اسمتھ نے 239 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ اینڈرسن نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز549 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان اسٹیون اسمتھ 229 اور مچل مارش 181 رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔ مچل مارش اسی اسکور پر جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ا سمتھ 239 رنز بناکر اینڈرسن کا نشانہ بنے۔ ٹم پائن اور پیٹ کمنز نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 93 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 654 تک پہنچا دیا۔ کمنز 41 رنز بناکر اینڈرسن کا شکار بنے۔ 259 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا نے 662 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگزڈیکلیئر کر دی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 4 پر گر گئی جب مارک آسٹونمین3 رنز بناکر جوش ہیزلووڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ ایلسٹر کک بھی فارم بحال نہ کر سکے اور 14 رنز بنانے کے بعد ہیزلووڈ کی شکار بن گئے۔ 60 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان جوائے روٹ 14 رنز بناکر ناتھن لیون کی گیند پر اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ جیمز ونس 55 رنز بناکر مچل ا سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ڈیوڈ میلان اور جونی بیئر اسٹو نے اسکور 132 تک پہنچا دیا۔ میلان 28 اور بیئر اسٹو 14 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ انگلینڈ کو ا بھی 127 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ جوش ہیزلووڈ نے دو جبکہ مچل اسٹارک اور ناتھن لیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر: