انضمام الحق کی نجی لیگ میں مصروفیت
لاہور: انضمام الحق کی نجی لیگ میں مصروفیت اصل ذمہ داریوں کے آڑے آگئی۔ نئے سال کے آغاز میں ہی پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں 5ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، اس دورے کیلئے الگ طرح کی تیاریاں بھی درکارہیں لیکن ابھی تک اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔دوسری جانب ماضی میں لیگز کی مخالفت کرنے والے انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تو دعویٰ کیا تھا کہ غیرملکی فرنچائز ٹورنامنٹس نہیں بلکہ اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کی بنیاد پر قومی ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے، اس کے بعد ان کی خود ٹی ٹوئنٹی لیگز میں دلچسپیاں پیدا ہوئیں جو بڑھتے بڑھتے ٹی 10تک پہنچ گئیں۔