اسلا م آباد...مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان مزید مضبوط ہورہے ہیں۔ چین اور روس سے مقابلے کے لئے امر یکہ خطے میں عدم توازن پیدا کررہا ہے۔جنوبی ایشیا کی سلامتی خطرے میں ہے۔اسلام آبادمیں نیشنل سیکیورٹی پالیسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر امریکہ اور ہند کا گٹھ جوڑ ہے ۔ افغانستان میں ہند کو کردار دے کر پاکستان پر ترجیح دی گئی ۔ امر یکہ سی پیک کی بھی مخالفت بھی کر رہا ہے۔ وہ ہند کی زبان بول رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر حقانی اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگایا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں دہشت گردی امر یکہ اور مغرب کاساتھ دینے پر ہوئی۔ پاکستان نے دشمن کے خطرناک عزائم کو شکست دی ہے۔ آج شرپسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں۔کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔بلوچستان کے حالات میں بھی بہتری آئی ہے۔ وہاں لوگ ہتھیار ڈال رہے ہیں۔