Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھلیٹ محمد فرح ایوارڈ ملنے پر حیران

لندن: برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کو سال کی بہترین برطانوی اسپورٹس شخصیت قرا ر دے دیا گیاجبکہ غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر یہ ایوارڈ پہلے ہی سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے نام کیا جا چکا تھا۔ محمد فرح کو یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ اس ایوارڈ کےلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا ۔مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ ایوارڈ مجھے دیا گیا ہے۔ لیور پول میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اپنی اہلیہ فریال کے ساتھ شریک ہوئے ۔

شیئر: