Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسین بولٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 
موناکو:جمیکن ایتھلیٹ اور دنیا کے سب سے تیز رفتا ر انسان کا اعزاز حاصل کرنے والے یوسین بولٹ نے اس سال پہلی مرتبہ100میٹر ریس10سیکنڈز سے کم وقت میں جیت کر چیمپیئن کے طور پر کیریئر کا اختتام کرنے کی امیدوں میں مزید اضافہ کرلیا ۔ یوسین بولٹ آئندہ لندن میں ہو نے والی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔یوسین بولٹ نے گزشتہ روز موناکو میں ہو نے والی ڈائمنڈ لیگ کے دوران100میٹر ریس 9.95سیکنڈز میں جیت کر اپنے حریفوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ریس کے دوران بولٹ نے اپنے روایتی انداز میں عمدگی سے آغاز کیا اور بہت جلد سب کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے۔اس سے پہلے ہو نے والی دوڑوں میں بولٹ فاتح رہے لیکن دونوں مرتبہ ان کا وقت10سیکنڈز سے زیادہ رہا تھا۔ ان کی ریس دیکھنے والے اکثر ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں ہونے والے مقابلوں میں کامیابی کے لئے تیار نظر آتے ہیں۔اس ریس کے دوران صرف عیسیا ینگ کا وقت 9.99سیکنڈ رہا بقیہ قریبی حریفوں نے 10سیکنڈز سے زائد وقت میں ریس مکمل کی۔یوسین بولٹ ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں 12ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کے خواہاں ہیں جس کے ساتھ ہی وہ اس کھیل کو خیر باد کہہ دیں گے۔

شیئر: