استنبول ۔ ۔۔ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی ملک دنیا کی 13 ویں بڑی اقتصادی طاقت اور بڑے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے والے ملک کا نام ہے۔ استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی کوئی معمولی ملک نہیں بلکہ دنیا کی 13 ویں بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے۔انہوں نے مزیدکہا امریکہ کے یک طرفہ طور پر القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے علاقے میں ترکی کی اہمیت پھر اجاگر ہو گئی ۔یلدرم نے کہا کہ نے امریکہ کی جانب سے کئے گئے القدس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہیں ، مشرقی القدس اسرائیل کا نہیں فلسطین کا دارالحکومت ہے اوراس پہلو کو اقوام متحدہ کے حوالے سے بین الاقوامی اجلاسوں میں ایجنڈے پر لاتے رہیں گے۔