جدہ۔۔۔۔جدہ میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کے شائقین 11سالہ ننھی مصنفہ تالیہ جوہر کو دیکھ کر خوشی سے سرشار ہوگئے۔ تالیہ جوہر اُس اسٹال پر موجود ہے جہاں اس کی کتاب ’’مغامرات حیاۃ بقلب صغیر ‘‘(ننھی سی زندگی کی مہم جوئیاں)فروخت کی جارہی ہے۔ نمائش میں 18مصنف صبح وشام کتابوں پر دستخط کرکے خریداروں کے حوالے کرنے کیلئے موجود ہیں ۔ ان میں مردو خواتین شامل ہیں۔ پیر کی شام تک 2لاکھ سے زیادہ افراد کتابوں کی نمائش دیکھنے کیلئے پہنچ چکے ہیں۔