رام اللہ ۔۔۔۔فلسطینی صدر محمود عباس نے امن عمل میں امریکی ثالثی کو مسترد کردیا اور القدس سے متعلق امریکی صدر کے اعلان کیخلاف متعدد اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔فلسطینی صدر نے طے کیا ہے کہ اتھارٹی 22نئی بین الاقوامی تنظیموں میں شمولیت اختیار کریگی۔فلسطینی صدر نے رام اللہ شہر میں فلسطینی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن عمل میں غیر جانبدار ثالث نہ بننے کا فیصلہ امریکہ کا ہے، ہم اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کرینگے اور القدس سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کیخلاف قانونی، سیاسی اور سفارتی تدابیر کرینگے۔