Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: 265ہزار ملاوٹی خوشبو کے پیکٹ ضبط

ریاض۔۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض میں ملاوٹی خوشبویات کے 2لاکھ 65ہزار پیکٹ ضبط کرلئے۔ وزارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے ٹویٹر پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت کے افسران نے پولیس کے اشتراک سے گودام پر چھاپہ مارا تھا۔ مالک کو طلب کرلیا گیا۔ گودام میں موجودجعلسازی کرنیوالے تارکین کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔2لاکھ 65ہزار ملاوٹی خوشبوئوں کے پیکٹ اور کیپسول ضبط کرلئے گئے۔

شیئر: