Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017میں بجٹ خسارے میں کمی

ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ بجٹ خسارہ 2017میں مجموعی قومی پیداوار کا 8.9فیصد رہ گیا۔ سیکریٹری خزانہ یعرب الثنیان نے بتایا کہ قومی بجٹ کا خسارہ بڑی حد تک کم ہوگیا ہے۔ بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے کئے جانے والے اصلاحی اقدامات کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ بجٹ خسارہ 2016ء میں قومی پیداوار کا 12.8فیصد تھا۔ 2017ء میں کم ہوکر 8.9فیصد رہ گیا۔

شیئر: