نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ شائع کرکے واضح کیا ہے کہ پنجاب کے ایک قریہ کے 3نوجوان سعودی عرب سے ہندوستان واپس ہوگئے۔ تینوں ملازمت کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ اجے سنگھ، جسویر سنگھ اور سریش کمار ایک ٹریولنگ ایجنسی کے توسط سے مملکت پہنچے تھے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ ٹرک ڈرائیور کے طور پر مملکت آئے تھے تاہم ان کے کفیل نے انہیں زرعی فارم میں تعینات کردیا تھا ۔ اونٹ اور مویشیوں کی گلہ بانی کا کام لے رہا تھا۔ تینوں کیمپ سے فرار ہوکر غیر آباد جگہ منتقل ہوگئے تھے۔ ہندوستانی ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے غلط بیانی سے کام لیا۔ یہ لوگ پہلی ہی فرصت میں کفیل کی فراہم کردہ رہائش سے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کفیل کے حوالے کردیا تھا جس نے انہیں وطن واپس بھجوادیا۔