صاحب گنج۔۔۔۔جھاڑ کھنڈ میں صاحب گنج کے برہڑوا تھانہ علاقے میں بیوی کی موت سے بے حال نوجوان نے ٹرین کے سامنے کود کر جان دیدی ۔ پولیس نے بتایا کہ برہڑوابلاک کے بشن پور کے رہنے والے وکاس داس کی بیوی گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھی ۔ وکاس اسکا علاج کروارہا تھا ۔ پیسے ختم ہونے کے بعد وہ مزید رقم کا بندوبست کرنے کیلئے قریب کے گاؤں میں گیاتھا۔ اسی دوران اس کی بیوی نے بیماری اور بدحالی سے تنگ آکر خود سوزی کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ وکاس کو جب بیوی کے مرنے کی اطلاع ملی تو اس نے مال گاڑی کے آگے کود کر جان دیدی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔