Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی فنڈنگ کیس،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹس

اسلام آباد..الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کو مبینہ طور پر ملنے والی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی ۔چیف الیکشن کمشنرسردارمحمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے موقف پیش کیا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ کے 2013 اور2015 کے اثاثوں کی تفصیل نامکمل ہے۔ دونوں جماعتوں کوامر یکہ اوربرطانیہ سے فنڈنگ کے شواہد بھی موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے 8 جنوری کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: