Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقیم پاکبان روزگار کے ساتھ قرآنی تعلیم بھی حاصل کریں

 طارق نورالہٰی۔ تبوک
     بریگا کیمپ تبوک میں شئون دینیہ کے تحت پاکبانوں کیلئے قائم حلقہ قرآن کی ختم القرآن تقریب کا انعقاد ہوا ۔اس 2 سالہ ناظرہ و ترجمہ کلاس میں پاکبانوں کی ایک بڑی تعداد نے بہت شوق ، محنت و لگن کے ساتھ حصہ لیا اور مسلسل حاضر ہو کر قرآن کریم سے اپنے دلی لگاؤکا عملی ثبوت دیا۔اختتامی تقریب میں معلم ِکلاس سید سردار علی نے کلاس میں حصہ لینے والے پاکبانوں کی کارکردگی کو سراہا اور کیمپ میں موجود دوسرے پاکستانیوں کو رغبت دلائی کہ مملکت میں کمانے کہ ساتھ ساتھ وہ قرآن کی تعلیم کا تحفہ حاصل کرنے کے نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس کا پابندبنائیں ۔ اس موقع پر ابو صفی الرحمن معوذتین کی شرح کی اور ختم القرآن پر دعا کرائی جس میں عالم اسلام کی کامیابیوں، ملک و قوم اور پاکبانوں کی صلاح و فلاح کیلئے رب کے حضور التجائیں عرض کیں۔

شیئر: